برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم پر عوامی پریشانی کا باعث بننے۔ اور ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
ہفتے کو لندن میں نوجوان مشہور بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا تھا۔فری فلسطین کے نعرے بھی لگائے ۔۔۔سترہ گھنٹے بعد اسے نیچے اتارا گیا تھا ۔۔