خضدار کے علاقے اوورناچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح افراد شام 6 بجکر 25 منٹ پر اوورناچ ٹاؤن میں داخل ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود اسلحہ بھی لے گئے۔ مسلح افراد نے لیویز فورس کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس فورس کی ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔