جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا گیا، حراست مرکز کے باہر ہزاروں حامیوں نے ان کا استقبال کیا
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو ملک میں مارشل لاء لگانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے۔
جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم کی روشنی میں ساق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا، وہ خود چل کر حراستی مرکز سے باہر آئے، جہاں ہزاروں حامیوں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔