اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا خواتین کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں اس کیلئے لڑنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا عالمی یوم خواتین پرتقریب سےخطاب میں کہا ترقی اور تنزلی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔
افغانستان سے لےکرکانگو،فلسطین سے ہیٹی،میانمارسےسوڈان تک خواتین تنازعات،نقل مکانی اورمشکلات سےدوچار ہیں،ہمیں ایسی دنیا کو کبھی قبول نہیں کرنا چاہیےجہاں خواتین خوف کے عالم میں زندگی بسر کریں۔