پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے روز سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا، یوں سعود شکیل ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
پنڈی میں پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلے جا رہے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے روز پی ٹی وی کی اننگ کے دوران اسٹار قومی بیٹر سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ وہ اس نوعیت کے آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
میچ میں پی ٹی وی کی تیسری وکٹ انچاس رنز پر گری۔ سعود شکیل نے مڈل آرڈر میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت کے اندر کریز پر نہ پہنچے جس کے باعث امپائر نے انہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا۔پاکستان کے اسٹار بلے باز سعود شکیل پریذیڈنٹ کپ کے دوران عجیب ٹائم آؤٹ کا شکار ہوگئے۔