لاہور میں مستحقین کو وزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان پیکیج کے تحت پے آرڈر موصول ہوگئے، شہری پریشان ہیں کہ پیسے کہاں سے نکلوائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکیج کے پے آرڈر شہریوں کو موصول ہوگئے، شہری پیسے نکلوانے کیلئے پریشان ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے دکانوں کے چکر لگاکر تھک گئے، پے آرڈر کیش نہیں ہورہا۔
دکاندار کہتے ہیں کہ پے آرڈر کیش کرنے پر کچھ نہیں ملتا، رش زیادہ ہو تو سروس بند کرنا پڑتی ہے۔
ڈی سی لاہور موسیٰ رضا کا کہنا ہے شہر میں 1880 پوائنٹس ہیں جہاں سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد کیش نکلوا چکے ہیں۔