سپریم کورٹ نے منشیات فروشی کے مجرم عبدالکریم کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بھی ملزم کی بریت کی اپیل کی مخالفت کی گئی۔
سپریم کورٹ نے مجرم عبدالکریم کیخلاف ٹرائل کورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم سے 32 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
وکیل صفائی کی اس دلیل پر کہ چرس سالڈ فارم میں نہیں تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سالڈ فارم تھی یا پاؤڈر، ریکوری تو ملزم سے ہوئی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کوثر علی شاہ نے کہا ملزم سے منشیات برآمدگی کی ویڈیو بھی موجود ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔