مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ارمغان کے گارڈ بلال ٹینشن نے پولیس سے بچنے کے لئے عدالت سےرجوع کرلیا۔
ارمغان کےگارڈ بلال ٹینشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائرکردی،پولیس کا کہنا ہےکہ بلال ٹینشن سے رابطہ نہیں ہوسکا،ملزم بلال عادی جرائم پیشہ ہے،ملزم کے خلاف مقدمات عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔
درخواست گزار گارڈبلال ٹینشن کا کہنا ہےکہ ارمغان کاباپ اپنےبیٹےکوبچانےکیلئےمیرانام لےرہاہے،میراارمغان سےیا اس کے والدسےکوئی تعلق نہیں ہے،خدشہ ہےمجھے کسی مقدمہ میں نامزد نا کردیا جائے،ملزم ارمغان کےوالد کامران نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےگارڈبلال کانام لیاتھا۔