ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ داعش کمانڈر شریف اللہ سے متعلق بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی انٹیلی جنس سے تبادلہ ہوا ہے۔
پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے میڈیا کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ نے 13امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا ہےٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی انٹیلی جنس سے تبادلہ ہوا ہےشریف اللہ نے پہلے اعتراف جرم پاکستانی حکام کے سامنے کیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکام پاکستان آئے تو پھر ان کے سامنے اعتراف جرم کیا،شریف اللہ نے ایران ،افغانستان اور روس میں حملوں کا اعتراف کیا۔
کیرولائن لیویٹ نے سابق امریکی صدر جوئیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، ان کے پاس دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے 3سال تھے،انھوں نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی۔
پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے میڈیا کے اراکین سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے احتساب کو وعدہ کیا اور اسے پورا کیا،خطاب سے پہلے صدر گولڈ اسمتھ فیملی کو گرفتاری کا بتایاگیا۔