کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا۔ سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی کا مراسلہ سامنے آیا ہے۔
مراسلے میں منگلا اور تربیلا ڈیمز میں آئندہ 4 سے 5 دنوں میں پانی مکمل طور پرختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خشک سالی کے اثرات کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگرشہروں پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔
حکام کے مطابق رواں ربیع سیزن 25-2024 میں بارشیں بہت کم ہوئی، بارشیں نہ ہونے سے پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں، منگلا اورتربیلا ڈیمز میں آئندہ 4 سے 5 روزمیں پانی مکمل طور پرختم ہونے کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 3 مارچ مارچ 2025 تک تربیلا ڈیم میں صرف 0.102 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، منگلا ڈیم میں 0.226 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، مارچ کے بقیہ ایام اور سیزن کے آغازپر پانی کیقلت 50 فیصد سے زیادہ ہوسکتی ہے، دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ایک منظم منصوبہ بندی کی جائے۔