امریکی حکام کے مطابق شریف اللہ کو 5 مارچ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق شریف اللہ پر ہلاکت خیز سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے اس نےایف بی آئی کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہےکابل ایئرپورٹ حملے کی تیاری میں مدد دینے کا بھی اعتراف کیاہے۔
رپورٹ کے مطابق شریف اللہ نےخودکش حملہ آور کو روٹ کی نشاندہی کی، امریکی اور افغان چوکیوں پر نظررکھی ہوئی تھی خودکش حملہ آور عبدالرحمان کی شناخت بھی کر دی۔
امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شریف اللہ کا تعلق روس میں کروکس سٹی ہال حملےسے بھی تھا، اس کے علاوہ دیگر حملوں میں معاونت کا اعتراف بھی کیا، الزامات ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا دی جاسکتی ہے ۔