وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں دہشتگردی کامکمل خاتمہ ہوا تھا مگر نگران دور حکومت میں دہشتگردی شروع ہوئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان سے مذکرات کے بغیرمسائل کا حل نہیں نکلتا، مذکرات کے ٹی اوآرز وفاقی حکومت کو بھجوائے ہوئے ہیں، وفاقی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں،حالات خراب ہورہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کُرم میں امن خراب کرنے والے دہشتگردوں کونہیں چھوڑیں گے، کُرم کےحالات پرمکمل کام کررہے ہیں، دہشتگردی صرف یہاں نہیں بلکہ پورےملک میں پھیل جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام ہماری نہیں،عوام کی خواہش تھی، پتا نہیں عمران خان سے کون ملتاہے کیسے رپورٹ پیش کرتاہے۔ خود جاؤں گا،اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری ٹی اوآرز کی منظوری دے تاکہ افغانستان سے مذاکرات شروع ہوں، وفاق نے ٹی اوآرزسردخانے میں ڈال دیئے اور تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ خودافغانستان سے مذاکرات کررہی ہے نہ ہمیں کرنے دے رہی ہے، وفاق کی غیرسنجیدگی، افغانستان سے سردمہری سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہاہے، وفاقی حکومت دہشتگردی کے معاملے پرانتہائی غیرسنجیدہ رویہ اپنارہی ہے۔