رمضان پیکج پراضافی رقم لینے والوں کےخلاف سخت ترین کارروائی،قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی،تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
قصورمیں دس ہزارروپےرمضان پیکج کی رقم پر پانچ سو روپےغیرقانونی طورپرلینےوالا ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس نے مکہ موبائل شاپ اوربھکرمیں ایلفا ریٹیلر سیل کر دیں،ملزمان کے مقدمات درج کرلیا، مشینیں بھی تحویل میں لے لیں۔
وزیراعلی پنجاب نےملزم کےخلاف قانون کے تحت کارروائی کی ہدایت کی،مریم نوازکا کہنا ہےکہ غریبوں سےرقم وصول کرنےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں،وزیراعلی پنجاب نےواقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اورانتظامیہ کو سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز نے رمضان پیکج حاصل کرنےوالوں کو ایسی کسی بھی شکایت کی فوری اطلاع دینےکی اپیل کی ہے،پنجاب حکومت نے مستحقین کوقطارسےبچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔