غزہ کی تعمیر نو پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج قاہرہ میں ہوگا،پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے اجلاس شروع ہوگا،مصری صدر السیسی غزہ کی تعمیر نو کا پلان پیش کریں گے۔
عرب میڈیا کےمطابق مصری منصوبے میں فلسطینی کو بےدخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور غزہ میں غیرجانبدارفلسطینی حکومت کا قیام شامل ہے،اجلاس میں عرب سربراہاں کےعلاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس بھی شریک ہونگے۔
اہم اجلاس سے پہلے مصری وزیر خارجہ نے عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور سمٹ کے ایجنڈے پر ان کو اعتماد میں لیا۔