یوکرینی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخی مہنگی پڑگئی،امریکی صدرنے یوکرین کو دی جانےوالی تمام فوجی امداد روک دی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرکی توجہ امن پرہے،امداد روک کرحالات کا جائزہ لیا جارہا ہے،اس سے قبل امریکی صدر نے ایکس پرپیغام میں کہا تھا کہ زیلنسکی کےساتھ امریکا زیادہ دیر نہیں چل سکتا،ہم نے یوکرین کو یورپ سے زیادہ نوازا،زیلنسکی کو تعریف کرنی چاہیے تھی کہ امریکا نے اس کا ساتھ دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین کو فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی، یوکرینی صدر زیلنسکی کو امریکی سپورٹ کو مزید سراہنا چاہیے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل یوکرینی اور امریکی صدر کی ملاقات کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔