آئینی بینچز میں ججز کی سلیکشن کے طریقہ کار کو طے کرنے کے لیے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، حکومتی نمائندے فاروق نائیک اور اپوزیشن کی جانب سے سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔
پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کے لیے احسن بھون کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نیاز محمد خان کو کمیٹی کا سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔
کمیٹی سلیکشن کے طریقہ کار سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی جنہیں حتمی منظوری کے لیے متعلقہ فورم پر پیش کیا جائے گا۔