وزیراعظم شہبازشریف نے سحرو افطار کے اوقات میں گیس پریسر پر کمی کا نوٹس لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے افطار کے اوقات میں شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لیا ، مومن آغا نے راولپنڈی و اسلام آباد میں کم گیس پریشر کی شکایات والے علاقوں کا دورہ کیا اور صارفین سے گیس پریشر متعلق معلومات حاصل کیں ۔ دورے کے دوران متعدد گھروں میں پریشر کی صورتحال کا معائنہ کیا گیا ۔
سیکرٹری نے چند گھروں میں نشاندہی پر سوئی ناردرن ٹیم کو فوری گیس سپلائی مسائل حل کا حکم دیا ۔