خیبر پختونخوا میں 5 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں سے اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث حادثات ہری پور، بٹگرام، باجوڑ ،اپر و لوئر کوہستان، دیر، ہنگو، خیبر اور تور غر میں پیش آئے ۔
اب تک جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔ بارش سے زخمی ہونے والوں میں چار بچے،تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں ۔
اس دوران موسلا دار بارشوں سے چودہ گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں تین مکمل تباہ ہوچکے ہیں ۔ 15 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ لوئر دیر میں چھت گرنے سے سات مویشی ہلاک ہوئے۔