اسلام آباد کی عدالت نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے دو مقدمات میں عدم حاضری پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہ ہوسکے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر خان اوردیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں دو مقدمات درج ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے 23 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔