کراچی میں ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیورز کو کیمرے اور ٹریکر لگانے کے لئے 15 دن کی مہلت دی تو مالکان کی دوڑیں لگیں، گاڑیوں میں کیمرے لگانا شروع کردیے۔
کراچی میں بڑی گاڑیاں حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ لیکن گاڑیوں کے مالکان غلطی ماننے کو تیار نہیں پھر قصور وار ہے کون؟
ڈی آئی جی ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے میدان میں آگئے۔ بڑی گاڑیوں میں کیمرے اور ٹریکر لگانے کے لیے پندرہ دن کی مہلت دی تو ڈمپر مالکان بھی پیچھے نہ ہٹے، گاڑیوں میں کیمرے لگانا شروع کردئیے۔
صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت کا کہنا ہے کہ رواں سال بارہ گاڑیاں جلا دی گئیں، حکومت نقصان کا فوری ازالہ کرے۔
شہر قائد میں رواں سال کے پہلے دوماہ میں ٹریفک حادثات میں ریسکیو حکام کے مطابق 148 افراد جان سے جاچکے، جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد موٹر سائیکل سوار تھے۔