پنجاب پرائس کنٹرول کونسل اجلاس میں چکن کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پرائس کنٹرول کونسل کے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ، پرائس کنٹرول کونسل نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پر اظہار اطمینان کیا جبکہ چکن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔
وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ پرائس کنٹرول کونسل مانیٹرنگ،کوآرڈینیٹشن اور پالیسی سازی کا کردار جاری رکھے گی، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ماڈل بازاروں میں بھی قیمتوں کے میکانزم کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ ادارے محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔