پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی نشاندہی کر لی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب میں 14 ہزار سے زائد افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جبکہ 3 ہزار کے پاس کسی قسم کی کوئی قانونی دستاویزات نہیں اور 11 ہزار ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجودغیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں 6 ہزار سے زائد ، فیصل آباد ڈویژن میں 2 ہزار اور لاہور ڈویژن میں ایک ہزارغیرقانونی افغان شہری موجود ہیں۔
پنجاب سے 4 ہزار افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی جائیداد ضبط کی جائے گی ، اوریجن یا ریفیوجیز کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔
31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا جائے گا اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں اپنے وطن واپس بھیجا جائے گا۔