چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 5 نئے ججز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کیئے گئے ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں ۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے وال جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیاہے جس دوران جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 4ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کیلئے 3 مزید ججز کو نامزد کیا گیا ۔
جوڈیشل کمیشک کے اجلاس میں 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام زیر غور آئے ، لاہور ہائیکورٹ کیلئے راجہ غضنفر علی خان ، طارق محمود باجوہ ، عبہر گل خان ، تنویر احمد شیخ کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں راجہ غضنفر علی خان کو 14 ، عبہرگل خان کے حق میں 11 اور تنویر احمد شیخ کے حق میں 10 ووٹ ڈالے گئے ۔ طارق محمود باجوہ کے حق میں جوڈیشل کمیشن کے 12 ارکان نے ووٹ دیا
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کیلئے 3 مزید ججز نامزد کر دیئے گئے ۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس ریاضت سحر ، جسٹس نثار احمد بھمبھر و اور جسٹس عبدالحامد کو شامل کر دیا گیاہے ۔