نوشہرہ اور کوئٹہ کے بعد اپر اورکزئی میں بھی دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہناتھا کہ دھماکہ بازار میں ایک میڈیکل سٹور کے سامنے ہوا ، دھماکے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔ پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو غلجو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکہ کی نوعیت بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔
دوسری جانب اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق سمیت 5 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔