سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو لاہور پولیس نے 9 مئی کے پانچ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی ۔ دوران سماعت فواد چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ لاہور پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق فواد چوہدری نو مئی کے جلاؤ گراؤ کے پانچ مقدمات میں قصوروار ہیں۔ جس پر عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کیا۔
فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ان کے سینیئر وکیل غیر حاضر ہیں، عدالت سماعت ملتوی کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالت نے فواد چوہدری کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے وکلا کو 19 مارچ کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
فواد چوہدری کے خلاف بیکری کے باہر ،شیر پلاؤ پل سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات درج ہیں ۔ عدالتی کاروائی کے بعد فواد چوہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کروانے کی تحریک کا آغاز کرنے لگے ہیں۔