وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیاہے کہ سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی محاذ پر مثبت پیش رفت ہوئی، برآمدای صنعت نے ترقی کی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی، ترسیلات زر میں بلند اضافے سے مالی استحکام آیا، جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق رمضان،عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے ، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، اخراجات کی بہتر مینجمنٹ ہوئی، 7 ماہ میں برآمدات میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری برآمدات کا مجموعی حجم 19.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔
7 ماہ میں درآمدات 10.9 فیصد اضافے سے 33.31 ارب ڈالر رہیں، جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 56.2 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 1.52 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔
زرمبادلہ زخائر کے مجموعی ذخائر 15.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کی مالیت 8.058 ارب ڈالر ہے۔