لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق چھ پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں ۔
وفاقی وزیربرائے ہاؤسنگ اینڈورکس ریاض پیرزادہ نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرمیتیں وصول کیں،کرم کے مصور حسین،شعیب علی،عابد حسین، شعیب حسین اورمصائب حسین جبکہ اورکزئی کے محمد علی شاہ کی میتیں واپس لائی گئی ہیں ۔
وزیرہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ افسوسناک کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں شریک ہیں۔ حکومت متاثرین کےخاندانوں کےساتھ کھڑی ہے،باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے،زندہ بچ جانےوالے سینتیس پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔