متحدہ عرب امارات دنیا کے بہترین جج کے طور پر شہرت رکھنے والےامریکی جج فرینک کیپریوکی میزبانی کرنے کیلئے تیارہے۔
گلف نیوز کے مطابق یواےمیں شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیوروکے زیر اہتمام 13 اور 14ستمبر کوانٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن فورم 2023 کے 12ویں ایڈیشن کی دو روزہ تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں مشہور سابق امریکامیں میونسپل کورٹ آف پروویڈنس کے سابق چیف جسٹس فرینک کیپریو کوبطور کلیدی مقررمدعو کیا گیا ہے۔
آج کے وسائل -کل کی دولت کے موضوع پر ہونے والی اس تقریب کے دوسرے اور اختتامی روزامریکی جج فرینک کیپریو کو شارجہ گورنمنٹ کمیونیکیشن ایوارڈ (SGCA) دیاجائے گا۔
فورم کا 12 واں ایڈیشن 90 سے زیادہ سرگرمیوں کا ایک بھرا سفر نامہ پیش کرے گا جس میں پینل ڈسکشنز، تقاریر، ورکشاپس کے علاوہ فورم سے پہلے کی سرگرمیوں اور 250 سے زیادہ مقامی اور عالمی ماہرین کی قیادت میں متنوع پروگرام شامل ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا کے شہر پروویڈنس کے میونسپل چیف جج فرینک کیپریودنیا بھر میں اپنے منصفانہ فیصلوں، خوبصورت حس مزاح اور امن پسندی کے باعث جانے جاتے ہیں۔