ماحولیاتی تبدیلی میں خشک سالی کے خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے زیر زمین آبی وسائل کے سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلیم بلوچ کا کہنا ہے کہ سروے میں زیرزمین پانی کی سطح اور معیار کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلیم بلوچ نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح کا سروے جدید تکنیکی آلات کی مدد سے کیا جائے گا۔ جس کے ذریعے سندھ کے مختلف اضلاع میں پانی کے ذخائر کی حقیقی صورت حال معلوم کی جا سکے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے بتایا کہ سروے کے ذریعے سندھ بھر کے آبی وسائل کی رپورٹ تیار کی جائے گی جو پانی کی قلت کے خدشات کے پیش نظر مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔