نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے جیپ ریلی منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے ریسرز نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد بلوچستان میں سیاحت، کھیلوں اور ثقافتی حسن کو اجاگر کرنا تھا۔
ریلی کے ساتھ کیمل ریس، نیزہ بازی، بلوچی چاپ، اور بچوں کے لیے تفریحی مقابلے بھی شامل تھے۔
افتتاح ایم پی اے روی پاھوجھا نے کیا، جبکہ عسکری و سول حکام، قبائلی عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ نمایاں ریسرز کو انعامات دیے گئے جبکہ شرکاء نے مزید ایسے مقابلوں کی خواہش ظاہر کی۔
ماہر ڈرائیورز نے صحرائی راستوں پر مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے نوجوانوں میں موٹر اسپورٹس کا شوق بڑھا۔ یہ ایونٹ بلوچستان کے امن، استحکام اور سیاحتی حسن کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہا۔