وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
نگران وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفٰی منظور کرلیا گیا ہے، استعفیٰ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا،
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا،نگران وزیراعظم نے ایک ماہ نوٹس کا دورانیہ بھی ختم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ کو ورلڈ بینک میں ملازمت مل گئی، آئندہ ماہ روانہ ہوں گے۔
ڈاکٹرتوقیر شاہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ اس سے قبل دسمبر 2022 کے آخری ہفتے میں ریٹائرمنٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اپنی سروس میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔