اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے یکم مارچ سے ملک بھر میں پہلے روزہ کا اعلان کردیا۔
ماہ صیام کی آمد آمد ہے،اس کےلیے ہمیشہ کی طرح لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے،مسلمان اس مقدس مہینےکا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نےملک بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا،جبکہ پہلی تراویح 28 فروری کو پڑھی جائے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے نمازِ تراویح اور سحری اور افطاری کے یکم مارچ کے شیڈول بھی جاری کر دئیے گئے۔