جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹمپا باووما اور آسٹریلوی بیٹر ایلکس کیری کی اسلام آباد میں الگ الگ پریس کانفرس کی، دونوں کھلاڑی راولپنڈی میں کل ہونے والے میچ کیلئے پرجوش نظر آئے جبکہ آسٹریلیا کو اسلام آباد کا موسم بہت پسند آیا۔
ٹیم جنوبی افریقا کے کپتان ٹمپا باووما نے کہا آسٹریلیا کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے،کل کا میچ مختلف ہوگا، ہماری ٹیم بھی بہت اچھی ہے،راولپنڈی کی وکٹ مختلف ہے، ٹیم کا کون کون سا کھلاڑی میدان میں اتارنا ہے ، فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا ۔ حکمت عملی بنا لی ہے، کل میدان میں ہی بتائیں گے، سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیں گے،ٹمپا باووماکرنے کی امید بھی ظاہر کردی ۔
دوسری جانب ٹیم آسٹریلیا کے بیٹر ایلکس کیری نے پریس کانفرنس میں کہا اسلام آباد میں بہت اچھا موسم ہے، کرکٹ اچھی ہوتی ہے، کیپنگ کے ساتھ ساتھ اب فیلڈنگ کو بھی انجوائے کررہا ہوں، جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے،آج کل اچھا کھیل رہی ہے، اس کے خلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں بڑے اسکور ہو رہے ہیں،چار سو رنز کا سوچ رہے ہیں ۔ اور اس موقع پر ٹیم میں تبدیلی کے حق میں نہیں، وننگ کمبی نیشن ہی برقرار رکھیں گے ۔