پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 1179 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 242 روپے ہوگئے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس نرخ 2948 ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی 15 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 395 روپے کی ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کے نرخ 13 روپے بڑھ کر 2910 روپے تک پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.16 ڈالر بڑھ گئے، جس کے بعد قیمت 32.60 ڈالر فی اونس ہوگئی۔