بالی ووڈ کی معروف اداکار کنگنا رناوت نے شادی کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق مطابق کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور آئندہ کے پلانز کے حوالے سے کھل کر باتیں کی۔
انٹرویو میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی کی طرح میں بھی چاہتی ہوں کہ میری بھی فیملی ہو میں بھی ہر کسی کی طرح دلہن بننے کے خواب دیکھتی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ پانچ سال سے پہلے شادی کے بندھن میںبندھ جائیں گی،اور اگر یہ شادی گھروالوں کی مرضی اور محبت کی ہو تو ان کو زیادہ خوشی ہوگی۔
اداکارہ کااپنے ماضی کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہمیشہ تمام رشتوں میں کامیابی نہیں ملتی اور میرے خیال سے وہ انسان خوش قسمت ہوتا ہے جس کا چھوٹی عمرمیں قائم ہونے والا تعلق کامیاب نہیں ہوتا جیسا میرے ساتھ ایسا ہوا۔
کنگنا رناوت نےکہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرا ماضی کا تعلق کامیاب نہیں ہوسکا، خدا نے وہ تعلق ختم کرکے میری حفاظت کی لیکن ہمیں یہ بات بہت دیر سے سمجھ آتی ہے۔