سیاسی مخالف جماعتوں کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا، گرینڈ ڈائیلاگ پر کام شروع کردیا گیا، مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور علی محمد خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی مخالف جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ پر کام شروع کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جو گرینڈ ڈائیلاگ کی جانب اہم قدم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا، جے یو آئی اور پی ٹی آئی بھی اس کا حصہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل محمد علی درانی بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں گرینڈ ڈائیلاگ پر مشاورت کر چکے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی ف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان بھی گرینڈ ڈائیلاگ پر بات چیت ہوئی تھی۔
مولانا فضل الرحمان سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کیلئے اسپیس پیدا کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔