تحریک انصاف کے رہنماء اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے گھر جاپہنچے، کہا کہ سیاسی مخالفین کی خوشی غمی میں شرکت پشتون کلچر ہے، جس کیلئے پارٹی قیادت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور علی محمد خان نے ملاقات کرکے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس فاتحہ کیلئے سارے ہی پشتون آئے، ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو ہونے کی تردید بھی کردی۔