لاہورمیں پاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی میراتھن ریس کاانعقادکیاگیا،جس میں بچوں ،بڑوں اور خصوصی افراد نے ریس میں حصہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل سائیکلنگ ریس آغاز صبح 6 بجےلبرٹی چوک سےہوا،صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نےسائیکل چلا کر ریس کا افتتاح کیا،ملک بھرسے 11 ہزارسےزائد اتھلیٹس اورشہری شریک ہوئے،21 کلومیٹر میراتھن ریس مردوں کےلیےرکھی گئی،21 کلومیٹرسائیکلنگ ریس بھی مردوں کے لیے مختص کی گئی،خواتین کےلیے5 کلومیٹرمیراتھن،5 کلومیٹرسائیکلنگ ریس رکھی گئی،2 کلومیٹر فیملی فن ریس میں فیملیز شریک ہوئیں،ایک کلومیٹر ویل چیئر ریس خصوصی افراد کے لیے مختص کی گئی۔
21 کلومیٹر مردوں کی سائیکل ریس،کراچی کےعلی الیاس پہلی پوزیشن حاصل کرگئے،لاہور کے عاقب شاہ دوسری پوزیشن پر رہے،کے پی کے ثنااللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
5 کلومیٹرخواتین کی سائیکلنگ ریس،تینوں پوزیشنزکراچی کی خواتین کےنام رہی،خواتین کی ریس میں کراچی کی زینب نے پہلی،انیسا دوسری جبکہ رابی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیاگیا،شہریوں کومتبادل راستےاختیار کرنےکی ہدایت دی گئی۔





















