پاکستان میں ڈالر سستا ہونے کے بعد ٹویوٹا اور ہونڈا کمپنی کے بعد ہونڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ہونڈائی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی حالیہ مضبوطی ہے۔
ہونڈائی نشاط موٹرز نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد صارفین کو اس سنہری موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع دیا ہے، ہونڈائی کمپنی کی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوچکا ہے۔
ہونڈائی نشاط موٹرز نے پاکستانمیں اپنی تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے سے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی ہے۔
ہونڈائی ایلانٹرا 1.6 کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کے نرخ 65 لاکھ 99 ہزار روپے سے گر کر 63 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگئے ہیں۔
ایلانٹرا 2.0 کی نئی قیمت دو لاکھ روپے کمی کے بعد 71 لاکھ 30 ہزار روپے سے 69 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی۔ PKR ہے۔
ہونڈائی ٹوسان جی ایل ایس کی دو لاکھ روپے سستی ہوکر 71 لاکھ 65 ہزار روپے ہوگئی، اس کی پرانی قیمت 73 لاکھ 65 ہزار روپے تھی۔
ہونڈائی ٹوسان جی ایل ایس سپورٹ بھی 2 لاکھ روپے کی کمی سے 80 لاکھ 30 ہزار روپے پر آگئی، جو اس سے قبل 82 لاکھ 30 ہزار روپے کی تھی۔
ہونڈائی ٹوسان الٹی میٹ کی کی قیمت میں بھی دو لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جو اپنی پرانی قیمت 88 لاکھ 59 ہزار روپے سے 86 لاکھ 59 ہزار روپے پر آگئی۔
ہونڈائی سوناٹا 2.0 کی کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 3 لاکھ 29 ہزار روپے سے گھٹ کر 99 لاکھ 79 لاکھ روپے پر آگئی۔
ہونڈائی نشاط موٹرز نے سوناٹا 2.5 کی قیمت میں بھی 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کردی، جس کے بعد یہ ایک کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار روپے سے ایک کروڑ 9 لاکھ 30 ہزار روپے پر آگئی۔
ہونڈائی پورٹر ہائی ڈیک کی پرانی قیمت 38 لاکھ 29 ہزار روپے تھی جو ایک لاکھ روپے کمی سے 37 لاکھ 29 ہزار 000 روپے پر آگئی، پورٹر فلیٹ ڈیک کی بھی ایک لاکھ روپے کمی سے 38 لاکھ 9 ہزار روپے کے بجائے اب صارفین کو 37 لاکھ 9 ہزار روپے میں ملے گی۔
ہونڈائی کی پورٹر ڈیک لیس ایک لاکھ روپے سستی ہوکر 37 لاکھ 89 ہزار روپے سے 36 لاکھ 89 ہزار روپے کی ہوگئی جبکہ اے سی کے ساتھ پورٹر ہائی ڈیک کی نئی قیمت ایک لاکھ روپے کی کمی سے 38 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی، اس کی پرانی قیمت 39 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔
ہنڈائی نے اے سی کے ساتھ پورٹر فلیٹ ڈیک کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کی کمی سے 38 لاکھ 19 ہزار روپے کردی، جو اس سے قبل 39 لاکھ 19 ہزار روپے تھی۔
ہنڈائی نشاط موٹرز کے مطابق اے سی کے ساتھ پورٹر ڈیک کی پرانی قیمت 38 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو اب ایک لاکھ روپے کی کمی سے 37 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔