سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کرک میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خواجیوں کو ہلاک کر دیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کا موثر گھیراؤ کیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرُ عزم ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع کرک میں 6 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر اہلکاروں کو شاباش دیتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کی، قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، قوم خوارج کے خلاف آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
صدر آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران چھ خوارج کے ہلاک ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی