سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا نیب رولز کےمکمل نہ ہونے پربرہمی کا اظہارکیا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نےریمارکس دیے کہ اگر رولز نہیں بنانے تھے تو قانون میں شامل کیوں کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے نیب رولز کے عدم تکمیل پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیےکہ مجوزہ رولز میں ایسا کیا ہے کہ ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ اگر رولز نہیں بنانے تھے تو قانون میں شامل ہی نہ کیے جاتے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ کمیٹی رولزفائنل کر چکی ہے،اب ان کی منظوری کابینہ نےدینی ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل نےریمارکس دیےکہ دیکھتے ہیں اگلی میٹنگ میں کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔
عدالت نےحکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سیکرٹری قانون پیش ہوکر پیشرفت سے آگاہ کریں۔کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی۔