بھارتی باولر محمد شامی نے بنگلہ دیش کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں وکٹیں لیتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد شامی نے یہ کارنامہ 5126 گیندوں پر انجام دیاہے جو کسی بھی باولر کیلئے سب سے کم ہیں جبکہ مچل سٹارک نے 200 وکٹیں 5240 گیندوں میں حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ بنایا تھا ۔
اگر میچز کے لحاظ سے دیکھا جائے تو محمد شامی اور ثقلین مشتاق 104 ون ڈے میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرکے مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ 102 میچز میں انجام دیا تھا۔