مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عارف علوی انتخابات کی تاریخ دینے کے بجائےمدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں، اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صدرعارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق نجی ٹی وی کی سلائیڈ کیساتھ ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاستی ، معاشی دہشت گرد اور سازشی الیکشن نہیں صرف ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی چاہتے ہیں،آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9 مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے، یہ ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں۔ اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائیں کیونکہ یہ ریاستی ، معاشی دہشت گرد اور سازشی الیکشن نہیں صرف ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی برہان چاہتے ہیں۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 11, 2023
چار سال معیشت تباہ اور ملک کو… pic.twitter.com/r4z66RhZ15
لیگی رہنما نے کہا کہ چار سال معیشت تباہ اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا کٹھ پتلی صدر ملک میں ایک نیا آئینی بحران پیدا کرنے پرتلاہے جس کا انہیں کوئی اختیار ہے نہ ہی سیاسی و اخلاقی جواز حاصل ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام جیل میں بیٹھے دہشتگرد سے برداشت نہیں ہو رہا،یہ عوام کی ترقی، روزی، روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال ملک کے ساتھ معاشی اور ریاستی دہشت گردی کرنے والے 16 ماہ کے معاشی سیاسی اور خارجی پالیسی کےاستحکام کے خلاف سازش کرنے والے ہیں،ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی۔