چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین فخر زمان نے ٹویٹ میں اپنا ردعمل دیدیا ہے۔
قومی کرکٹرفخرزمان نےٹوئٹ میں لکھاپاکستان کی نمائندگی کرنا اعزازکی بات ہے،میں نے کئی بارپاکستان کی نمائندگی کی ہے،چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے میں ہی اللہ کی بہتری ہوگی،میں گھر سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں گا،یہ صرف آغاز ہےہم ایک شاندار کم بیک کروں گا۔
خیال رہےکہ فخرزمان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے اوورمیں انجری کا شکار ہوگئے تھے،وہ پوری اننگز میں فیلڈنگ بھی نہ کرسکے جس کی وجہ سے انہیں رولز کے مطابق اوپننگ کرنے سے روک دیا گیا تھا، وہ نمبر 5 پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن پاکستان ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کرنےکی منظوری دے دی۔