وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے طورخم سرحد پر الیکٹرانک ویزا ویریفیکیشن سسٹم نصب کردیا۔ الیکڑانک سسٹم کے باعث جعلی دستاویزات سے ملک میں جرائم ہیشہ عناصر کے داخلے کا سدباب ممکن ہوسکےگا
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ویزا ویریفیکشن سسٹم طورخم سرحدی گزرگاہ زیرو پوائنٹ پر نصب کرنے سے جعلی دستاویزات سے دہشت گردوں یا دیگر جرائم پیشہ افراد کی پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ختم ہوگیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے یاسرعرفات کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ویزہ ویریفیکیشن سسٹم طورخم بارڈر زیروپوائینٹ پر نصب کرنے کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ غیرقانونی لوگ جو پاکستان میں داخل ہونا چاہتے تھے انہیں وہیں پر ہی روکا جاسکے گا۔
دوسری جانب افغان شہری کہتے ہیں کہ ای ویزا سسٹم کی طور خم زیرو پوائنٹ پر تنصیب سےسفری دستاویزات کی فوری تصدیق کے ساتھ ساتھ انہیں طویل انتظار سے بھی چھٹکارہ ملے گا۔ الیکٹرانک ویریفیکیشن ویزا سسٹم کی طورخم زیرو پوائنٹ پر تنصیب سے دہشت گردوں کی انٹری بند اور ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مدد ملے گی۔