چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ طبل جنگ بجنے کو تیار، شائقین چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھنے کو بے قرار ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں زور کا جوڑ پڑے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 118 میچ ہوئے پاکستان نے 61 جبکہ نیوزی لینڈ نے 53 میچ جیتے ۔ چیمپینزٹرافی میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے گئے تینوں مرتبہ کیویز میدان مارنے میں کامیاب رہے۔
پاکستانی سرزمین پر دونوں ٹیمیں 30 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 22 مرتبہ پاکستان کو جیت ملی ۔ 8 مرتبہ نیوزی لینڈکی ٹیم فاتح رہی۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کا زیادہ دارومدار ہوگا کین ولیمسن اورڈیرل مچل پر، دونوں کھلاری ون ڈے انٹرئیشنل کرکٹ میں خوب رنز بناچکے ہیں،
پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بابراعظم اورمحمد رضوان کا اہم کردار ہوگا۔ بابرچھ ہزارانیس جبکہ رضوان دوہزارسے زائد رنزبناچکے ہیں ۔
بولنگ میں کیویز کے پاس مچل سینٹنر اورمیٹ ہینری اہم ہتھیار ہیں۔ ہینری نے 155 جبکہ سینٹنر نے 117 وکٹیں اڑائی ہیں ۔ پاکستانی بولنگ لائن کے پاس ہوں گے شاہین آفریدی اورنسیم شاہ ہوں گے۔