کراچی میں ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اکیڈمی میں52ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 655 نئے بھرتی شدہ مرد و خواتین نے تربیت مکمل کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر تھے ان کی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔ انھوں نےڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔
پاس آؤٹ ہونے والے ٹرینیز نے اپنے مہارت اور تربیت کا عملی مظاہرہ کیا، جسے مہمانانِ گرامی نے سراہا ہے اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ٹرینیز کو انعامات اور میڈلز سے نوازا گیا۔
یہ تقریب نہ صرف اے ایس ایف کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس تھی بلکہ ملک کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوئی ہے۔