وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ گیس قمیتوں میں اضافے سےگردشی قرض نہیں بڑھےگا،مہنگی گیس لے کر سستی نہیں دے سکتے۔
وزیرتوانائی نے مزیدکہا پٹرولیم اور گیس سیکٹر میں نقصانات ختم ہوں گے،گیس سیکٹر کا گردشی قرض 400 ارب بڑھ گیا تھا،کوشش ہے پاور سیکٹر میں بھی نقصانات ختم کریں، مقامی گیس کی پیداوار سالانہ 7 سے8 فیصد گر رہی ہے، گیس،تیل کے شعبے میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیز چھوڑ چکیں۔
وزیر توانائی محمد علی نے کہا تیل و گیس کے شعبے میں 16 ارب ڈالر کی درآمدات کر رہے ہیں،موجودہ گیس ٹیرف میں غریبوں کا بہت خیال رکھاگیا،