یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کیخلاف آل پاکستان ورکرز الائنس نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس عارف شاہ کا کہنا ہے اسلام آباد زونز کے ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے اور دیگر ملازمین پریس کلبز کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس نے کہا ہے ڈیلی ویجرز ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
الائنس نے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے اور دھرنے دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔