وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے خیبرپختونخوا سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران سوات اور ایبٹ آباد سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار جاپانی ین، 5 ہزار سعودی ریال اور 29 سو امریکی ڈالر سمیت 35 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے جبکہ اسے حوالے سے دستاویزات بھی برآمد کئی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔